اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے مرحوم آیت اللہ شیخ محمدعلی العَمری رحمة اللہ علیہ کے انتقال پرملال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔پیغام کا متن :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اذا مات المومن الفقیہ انثلم فی الاسلام ثلمة
آج جمعرات 27 جنوری 2011 (بمطابق 22 صفر المظفر 1432 ہجری) عالم بزرگوار، شیعیان اہل بیت (ع) کے مخلص خدمتگزار، تشیع کے حافظ و نگہبان مرحوم حجت الاسلام و المسلمین حاج شیخ محمدعلی العَمری المدنی کی تدفین کا دن ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے شیعیان اہل بیت (ع) آپ کے جنازے میں شرکت کررہے ہیں۔ حوزہ علمیہ نجف کے فارغ التحصیل اس عالم دین نے وطن واپسی کے بعد مدینہ اور نواحی علاقوں کے اہل تشیع کی تعلیم و تربیت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا اور کبھی تو جیلوں میں بند کئے جاتے رہے؛ وہ کبھی الغدیر نامی کتاب رکھنے کے جرم میں اور کبھی مختلف بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر جلاوطن کئے گئے یا حتی ایک بار آپ کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تاہم اللہ تعالی نے انہیں نجات دی۔ یہ ناتھکنے والی عالم دین نے حقیقتاً علاقے میں تشیع کے تحفظ کے راستے میں عظیم کردار ادا کیا۔ امید ہے کہ ولایت کا چراغ آپ کے صاحبزادے حجت الاسلام حاج شیخ کاظم العَمری اور دیگر علماء اور خطباء کے ہاتھوں نورافشاں رہے۔ہم اس عالم بزرگوار کی رحلت پر علمائے اعلام اور مدینہ اور دیگر علاقوں کے شیعیان اہل بیت (ع) کو تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ الہی سے مرحوم عالم دین کے لئے مقامات کی بلندی کی التجا کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
- شیخ محمد علي عَمري کا انتقال پر ملال / مختصر سوانح عمری / باتصویر
- آیت اللہ الشیخ محمد علی العَمری رحمةآللہ علیہ کی تشئیع
- آیت اللہ عَمری کے انتقال پر سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کا تعزیتی پیغام
- تصویری رپورٹ (1) انسانوں کا سیلاب؛ آیت الله العَمری کی تشئیع جنازہ
- تصویری رپورٹ (2) انسانوں کا سیلاب؛ آیت الله العَمری کی تشئیع جنازہ
- تصویری رپورٹ (3) انسانوں کا سیلاب؛ آیت الله العَمری کی تشئیع جنازہ